ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / 2016ء کے دوران صہیونی عدالتوں سے1658 فلسطینیوں کوانتظامی قید کی سزائیں 

2016ء کے دوران صہیونی عدالتوں سے1658 فلسطینیوں کوانتظامی قید کی سزائیں 

Thu, 05 Jan 2017 20:50:13    S.O. News Service

رام اللہ:5/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال دو ہزار سولہ کے دوران صہیونی عدالتوں کی جانب سے 1658فلسطینی شہریوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائیں۔ فلسطین اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2015ء کی نسبت 2016ء کے دوران انتظامی قید سنائے جانے کے واقعات میں 30فی صد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی عدالتوں کی طرف سے ایک ہزار 70فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی نئی سزائیں سنائی گئیں، یہ سزائیں دو سے چھ ماہ کے لیے دی گئیں اور ان میں سے بیشتر کو دی گئی سزاؤں میں تجدید کی گئی۔ دیگر اسیران کی انتظامی سزاؤں میں دو سے چھ ماہ کی تجدید کی گئی۔
انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر انتظامی حراست کی سزائیں پانے والوں میں 34فی صد فلسطینی شہری رام اللہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ الخلیل سے انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں ان کی تعداد 576درج کی گئی ہے۔صہیونی حکام نے 20بچوں کو بھی انتظامی قید کی سزائیں سنائیں۔ ان میں سے 16بچے غرب اردن  اور چار بیت المقدس سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے تین بدستور پابند سلاسل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران کی تعداد 7000سے زاید ہے۔ ان میں 700انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید کیے گئے فلسطینی شامل ہیں۔


Share: